پشاور میں دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ، مقابلے میں اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

پشاور میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار 50 سالہ قمر شہید ہوگیا جب کہ ایک دہشت گرد مارا گیا تاہم اس کے ساتھیوں کا پولیس سے مقابلہ جاری ہے۔

Police incounter in peshawer

peshawer police constable Qamer

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ حیات آباد فیز 7 میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے کر علاقے کا محاصرہ کرلیا، اطلاعات ہیں کہ 6 سے 7 دہشت گرد گھر میں موجود ہیں۔

Police incounter in peshawer 2

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے، پولیس کے اور فورسز کے مکان میں داخل ہونے پر دوبارہ فائرنگ کی گئی اور 3 راکٹ لانچر فائر کیے گئے جواب میں پولیس نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر بھی فائر کیا ہے۔

Police incounter in peshawer 3

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں حیات آباد میں ایک جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے ہوئے تھے۔

The post پشاور میں دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ، مقابلے میں اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Pf9kzd
via IFTTT
Malik

Blogger Keliy Urdu Theme Banwany Keliy Contact Karin

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی